رسائی کے لنکس

سعودی عرب: غیر قانونی تارکین وطن کے لیے چار ماہ کی مہلت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں لگ بھگ تیس ہزار پاکستانی مختلف پیشوں سے وابستہ ہیں۔

سعودی عرب نے بیرون ملک سے روزگار کے حصول کے لیے آئے ایسے افراد جن کے پاس ضروری سفری دستاویزات نہیں ہیں، ان کے لیے ملک میں رہنے کی مہلت میں چار ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

یہ فرمان تین ماہ کی گزشتہ مہلت کے خاتمے سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے منگل کے روز کہا کہ ایسے تمام غیر ملکی باشدے چار ماہ کے اندر قواعد و ضوابط کے مطابق مطلوبہ قانونی دستاویزات حاصل کر لیں۔

رپورٹ کے مطابق ضروری دستاویزات کے بغیر ملک میں مختلف کام کرنے والے غیر ملکیوں کو یہاں رہنے کے لیے تین نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک میں ماضی میں سستی افرادی قوت کے حصول کے لیے ویزوں کے اجرا میں مبینہ بے ضابطگیوں کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے یہاں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا اور اس وجہ سے مقامی باشندوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہوتے چلے گئے۔

سعودی عرب میں کام کرنے والوں میں اکثریت کا تعلق پاکستان، بھارت، یمن، سری لنکا، فلپائن اور انڈونیشیا سے ہے۔

ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں لگ بھگ تیس ہزار پاکستانی مختلف پیشوں سے وابستہ ہیں۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ تازہ مہلت پاکستانی حکومت کی درخواست پر دی گئی اور شاہ عبداللہ کی طرف سے یہ فرمان جاری کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG