رسائی کے لنکس

سعودی عرب اور چین کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط


چین کے نائب وزیر خارجہ ذہانگ منگ نے کہا کہ یہ سمجھوتے سرمایہ کاری، توانائی، خلا اور دیگر شعبوں سے متعلق ہیں تاہم انہوں نے ان کی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔

چین اور سعودی عرب نے مفاہمت کی یاداشتوں سمیت متعدد مجوزہ معاہدوں پر اتفاق کرنے کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 65 ارب ڈالر ہے۔

ایک اعلیٰ چینی سفارت کار نے کہا کہ ان مجوزہ معاہدوں پر دستخط سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ چین کے دوران کیے گئے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ ذہانگ منگ نے کہا کہ یہ سمجھوتے سرمایہ کاری، توانائی، خلا اور دیگر شعبوں سے متعلق ہیں تاہم انہوں نے ان کی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔

بادشاہ سلمان جنہوں نے دو سال قبل سعودی عرب کے بادشاہ بننے کے بعد اپنے ملک کے لیے وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا ایک پروگرام وضع کیا تھا، وہ ان دنوں ایشیا کے ایک ماہ کے طویل دورے پر ہیں۔

اس دورے میں بادشاہ سلمان ان ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں جو سعودی عرب سے تیل خریدتے ہیں اور اب ان کی تیل کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ان دوروں کا ایک اہم مقصد ان ملکوں کی طرف سے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو فروغ کے مواقعوں کو تلاش کرنے سمیت سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرمکو کے حصص کی فروخت بھی شامل ہے۔

سعودی عرب چین کے لیے تیل کی فروخت میں اضافہ کرنے کا متمنی ہے۔

چین کے صدر ژی جنپنگ نے بادشاہ سلمان کو بتایا کہ ان کے دورے سے چین اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

ژی نے کہا کہ "یہ دورہ ہمارے تعلقات کے معیار کو مزید بہتر کرنے میں معاون ہو گا اور اس کے مثبت اثرات ہوں گے۔"

XS
SM
MD
LG