رسائی کے لنکس

سعودی عرب نے 113 جنگ جو گرفتار کر لیے


سعودی عرب نے 113 جنگ جو گرفتار کر لیے
سعودی عرب نے 113 جنگ جو گرفتار کر لیے

سعودی عرب نے مشتبہ طور پر القاعدہ سے وابستہ 113 ایسے جنگ جوؤں کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ملک میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے منصوبے بنارہے تھے۔

وزارتِ داخلہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 47 سعودی شہریوں اور 54 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکیوں میں سے 51 یمن کے شہری ہیں اور باقی تین کا تعلق صومالیہ، اِرٹریا اور بنگلہ دیش سے ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ جنگ جوؤں نے خود کو تین الگ الگ گروپوں میں منظم کیا تھا اور سیکیورٹی فورسز نے اُنہیں یمن کی سرحد کے قریب جنوبی صوبے جیزان میں گرفتار کیا تھا۔

وزارت نے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے 47 سعودی اور 54 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں یمنی، صومالی اور بنگالی شامل ہیں۔

اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حکام نے بموں سے لیس ایسی پیٹیاں ضبط کی ہیں جنہیں بظاہر خود کُش حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

سعودی عرب میں کٹّر مذہبی جنگ جوؤں نے 2003ء سعودی بادشاہت کا تختہ اُلٹنے کے لیے ایک تشدّد آمیز مہم کے دوران تقریباً 200 لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ پھر 2006 ء میں سکیورٹی فورسز نے تشدّد کو ختم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG