رسائی کے لنکس

امریکہ سعودی عرب کو لڑاکا طیارے فروخت کرے گا


امریکہ سعودی عرب کو لڑاکا طیارے فروخت کرے گا
امریکہ سعودی عرب کو لڑاکا طیارے فروخت کرے گا

امریکی اورسعودی حکومتوں نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکہ سعودی عرب کو 84 نئے 'ایف-15ایس اے' لڑاکا طیارے فروخت کرے گا

امریکہ نے ایک نئےمعاہدے کےتحت سعودی ایئرفورس کولڑاکا طیارے فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے جن کی مالیت 29 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی اور سعودی حکومتوں نےایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جن کے تحت امریکہ سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کو جدید 'ایف-15ایس اے' ساختہ لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔

بیان کے مطابق معاہدے کے تحت 84 نئے طیارے سعودی عرب کو دیے جائیں گے جب کہ اس کے پاس پہلے سے موجود 70 طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

وہائٹ ہاؤس نے طیارہ سازی کی صنعت سے منسلک ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ میں ملازمتوں کے50 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے، سینکڑوں سپلائرز کے کاروبار میں اضافہ ہوگا اور امریکی معیشت کو سالانہ ساڑھے تین ارب ڈالرز میسر آئیں گے۔

بیان میں معاہدہ کو دونوں ممالک کے درمیان "مضبوط اورپائیدار دوستی" اور سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے امریکی یکسوئی کا اظہار قرار دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG