رسائی کے لنکس

سعودی: 60 ارب ڈالر کا فاضل بجٹ


سعودی: 60 ارب ڈالر کا فاضل بجٹ
سعودی: 60 ارب ڈالر کا فاضل بجٹ

سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کے اپنے ایک نشریے میں کہا ہے کہ تیل سے مالامال اس ملک میں 2011ء کا بجٹ تقریباً 60 ارب ڈالر فاضل رہا۔

سرکاری ٹیلی ویژن کا کہناہے کہ حکومت کو اگلے سال کا بجٹ تقریباً تین ارب ڈالر فاضل رہنے کی توقع ہے۔ بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 176 ارب ڈالر جب کہ اخراجات کا اندازہ 172 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

تیل پیدا کرنے والی نتظیم اوپیک سے منسلک سعودی عرب کا گذشتہ سال کا بجٹ تقریباً 60 ارب ڈالر فاضل رہا، جس کی وجہ تیل کی قیمتوں اور اس کی پیداوار میں اضافہ تھا۔

سعودی عرب کی فاضل آمدنی میں اضافے کی ایک اور وجہ لیبیا میں شورش برپا ہونےکے بعد وہاں سے تیل کی برآمد بند ہونے پر اپنی پیدا وار میں اضافہ کرناتھا۔

شاہ عبداللہ نے اس سال کے شروع میں اعلان کیاتھا کہ وہ سعودی عرب میں کم آمدنی والے طبقوں کی مدد کے لیے 130 ارب ڈالر خرچ کریں گے۔

انہوں نے یہ اعلان اپنے ملک کو خطہ عرب میں تبدیلی کے لیے چلنے والی عوامی بیداری کی لہر کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG