رسائی کے لنکس

سعودی پولیس: اسرائیلی یہودی صحافی کو مکہ میں سہولت فراہم کرنے والا شخص گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسے سعودی شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی یہودی کو مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ میں گھسنے میں مدد کی تھی۔

اس واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث سعودی شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کے مطابق اسے تفتیش کے لیے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور وہ زیرِ حراست ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق اسرائیل کے ‘چینل-13’ کے لیے کام کرنے والے صحافی گل تماری نے مکہ میں اپنا لگ بھگ 10 منٹ کا پروگرام ریکارڈ کیا جو کہ پیر کو نشر کیا جا چکا ہے۔

’اے پی‘ کے مطابق مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ میں کسی بھی قومیت کے حامل مسلم افراد داخل ہو سکتے ہیں البتہ غیر مسلم افراد کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ کہ اس شہر کی حدود میں خاص قسم کے ضابطۂ اخلاق اور طرزِ عمل کا ہونا ضروری ہے۔

اس واقعہ پر صحافی اور چینل نے ریکارڈ شدہ پروگرام نشر ہونے کے بعدسوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا۔

ٹی وی پر نشر کیے گئے 10 منٹ کے پروگرام میں دکھایا گیا ہے کہ صحافی نے حاجیوں کے راستے میں موجود اس مقام کا دورہ کیا، جہاں مسلمانوں کے آخری پیغمبر نے لگ بھگ 14 سو سال قبل اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔

صحافی نے یہ واضح کیا کہ وہ دانستہ طور پر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ مکہ آئے۔پروگرا م کی ویڈیو میں وہ عبرانی زبان میں آہستہ آواز میں بول رہے ہیں تا کہ اس نہیں کوئی سن نہ سکے۔

صحافی نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ پہلا اسرائیلی یہودی شخص ہے جو اس شہر میں داخل ہوا ہے۔

’اے پی‘ کے مطابق صحافی نے ریکارڈنگ کے دوران ڈرائیور کو اپنے اسرائیلی اور یہودی ہونے کی شناخت نہیں کرائی تھی۔

اسرائیلی ٹی وی پر نشر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ تماری اور اس کے سعودی ڈرائیور ہائی وے پر ایک ایسے مقام سے بھی گزرے جہاں درج تھا کہ یہاں سے غیر مسلم نہیں گزر سکتے اور پھر وہ وہاں پر نصب مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کی بڑی نقل کے نیچے سے بھی گزر تے ہیں جو شہر کے مرکزی دروازے پر نصب ہے۔

صحافی مکہ سے گزرتے ہوئے عرفات کی طرف جاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کا خواب پورا ہوا۔

تماری کا ویڈیو میں پہاڑ پر چڑھنے کے بعد کہنا تھا کہ مذہبی پولیس نے سوالات پوچھنا شروع کر دیے کیونکہ پویس یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ اس لیے انہوں نے وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

نیوز چینل نے ، جو عبرانی اور عربی زبانوں میں نشریات دکھاتا ہے، کہا ہے ا کہ تماری کی رپورٹ صحافیانہ تجسس اور چیزوں کو خود سے دیکھ کر رپورٹ کرنے کے مقصد کے تحت تھی۔

اسرائیل کے معروف نیوز چینل نے اس رپورٹ کے نتیجے میں سامنے آنے والی شدید تنقید کے بعد معذرت کی ہے۔

اس چینل کی ویڈیو اور اس پر شدید ردِ عمل ایسے موقع پر سامنے آئے تھے جب امریکہ کے صدر جو بائیڈن مکہ کے قریبی شہر جدہ کا دورے کر رہے تھے۔

حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین کی مکہ آمد

حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ عازمین فریضۂ حج ادا کر رہے ہیں جن میں آٹھ لاکھ 50 ہزار عازمین غیر ملکی ہیں۔
1/15 حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ عازمین فریضۂ حج ادا کر رہے ہیں جن میں آٹھ لاکھ 50 ہزار عازمین غیر ملکی ہیں۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔
2/15 مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
مناسکِ حج سے قبل عازمین مسجد الحرام میں عبادات میں مصروف ہیں۔
3/15 مناسکِ حج سے قبل عازمین مسجد الحرام میں عبادات میں مصروف ہیں۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ حج اجازت نامے کے بغیر آنے والے عازمین کو 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔
4/15 حکام نے خبردار کیا ہے کہ حج اجازت نامے کے بغیر آنے والے عازمین کو 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
مکہ میں منگل کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
5/15 مکہ میں منگل کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
پولیس نے مکہ میں مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس بنا لیے ہیں اور حج انتظامات کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔
6/15 پولیس نے مکہ میں مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس بنا لیے ہیں اور حج انتظامات کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
حکام نے مختلف مقامات پر ہیلتھ سینٹرز، موبائل کلینکس اور ایمبولینسز تعینات ہیں تاکہ عازمین کو ضرورت پڑنے پر بروقت طبی امداد دی جا سکے۔
7/15 حکام نے مختلف مقامات پر ہیلتھ سینٹرز، موبائل کلینکس اور ایمبولینسز تعینات ہیں تاکہ عازمین کو ضرورت پڑنے پر بروقت طبی امداد دی جا سکے۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
حکام کے مطابق رواں برس غیر قانونی طور پر حج کے انتظامات کرنے اور فریضۂ حج ادا کرنے والے 288 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
8/15 حکام کے مطابق رواں برس غیر قانونی طور پر حج کے انتظامات کرنے اور فریضۂ حج ادا کرنے والے 288 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
حج انتظامات کی فورسز کے کمانڈر جنرل صالح کے مطابق حاجیوں کے لیے غیر قانونی ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو کم از کم چھ ماہ جیل بھی ہو سکتی ہے اور اگر اس میں کوئی غیر ملکی ملوث پایا گیا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
9/15 حج انتظامات کی فورسز کے کمانڈر جنرل صالح کے مطابق حاجیوں کے لیے غیر قانونی ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو کم از کم چھ ماہ جیل بھی ہو سکتی ہے اور اگر اس میں کوئی غیر ملکی ملوث پایا گیا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
10/15 حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
سعودی حکام نے سیاحتی ویزے پر مکہ آنے والوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس ویزے پر حج ادا نہیں کر سکتے، خلاف ورزی کی صورت میں انہیں سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔
11/15 سعودی حکام نے سیاحتی ویزے پر مکہ آنے والوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس ویزے پر حج ادا نہیں کر سکتے، خلاف ورزی کی صورت میں انہیں سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
عازمین اپنے ہوٹلوں سے حرم کی طرف جا رہے ہیں۔
12/15 عازمین اپنے ہوٹلوں سے حرم کی طرف جا رہے ہیں۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
مکہ شہر کا ایک منظر
13/15 مکہ شہر کا ایک منظر
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
حکام نے عازمین کو ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی ہے۔
14/15 حکام نے عازمین کو ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی ہے۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کرونا وبا کے باعث دو سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے محدود عازمین کو ہی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس بار 10 لاکھ عازمین مکہ میں موجود ہیں۔
15/15 کرونا وبا کے باعث دو سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے محدود عازمین کو ہی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس بار 10 لاکھ عازمین مکہ میں موجود ہیں۔
حج کے مناسک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ لاکھوں عازمینِ حج مکہ میں موجود ہیں اور عبادات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس مرتبہ 10 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مکہ شہر کا درجۂ حرارت لگ بھگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
Previous slide
Next slide

دوسری طرف اسرائیلی اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ نے اس معاملے سے آگاہ ایک بے نام ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام صحافی اور چینل کی طرف سے جاری کردہ بیان پر مطمئن ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے صحافی کے اس اقدام کو پبلک پراسیکیوٹر کو بھیج دیا ہے جب کہ اسرائیلی شہری اب ملک میں موجود نہیں ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں صحافی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ یہ کہا گیا ہے کہ وہ غیر مسلم تھا، جس کے پاس امریکہ کی شہریت بھی موجود تھی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ امریکی پاسپورٹ کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہوا۔

ٹی وی سے وابستہ صحافی گل تماری کے مکہ میں داخلے کی خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر آنے والا رد عمل کافی شدید تھا جب کہ مسلمان اور سعودی شہریوں نے اس جگہ کے تقدس کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات ایران سے متعلق مشترکہ خدشات کے پیشِ نظر خاموشی سےآگے بڑھ رہے ہیں تاہم اس واقعے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آنےامکان نہیں ہے۔

سعودی عرب کا عوامی طور پر اصرار ہے کہ اس کی پالیسی یہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مکمل تعلقات صرف اس صورت میں قائم ہو سکتے ہیں جب فلسطینی ریاست اور فلسطینیوں کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے پر سامنے آنے والے شدید ردِ عمل نے پولیس کو جمعے کی شب اس سعودی شخص کی گرفتاری کا اعلان کرنے پر مجبور کیا، جس نے پولیس کے بقول غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےایک غیر مسلم شخص کے مکہ میں داخلے کے لیے سہولت فراہم کی۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG