رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی سیریز: بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست


جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی کوک اور باووما میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی کوک اور باووما میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بنگالورو میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے بائیں ہاتھ سے تیز گیند کرنے والے بالر بورین ہینڈرکس اور بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے نمایاں کردار ادا کیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹیں کھو کر 134 رنز بنائے۔ اوپنر دھون نے 36، پانٹ اور جدیجا نے 19,19 اور پانڈیا نے 14 رنز بنائے۔ بھارت کا مذید کوئی بیٹسمین دوہرے ہندسے میں نہ پہنچ سکا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے رباتا نے تین، فورچوئن اور ہینڈرکس نے دو، دو اور شمسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے 134 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف سترھویں اوور میں صرف ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ ہینڈرکس نے 28 رنز بنائے جبکہ ڈی کوک 79 اور باووما 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس گراؤنڈ پر بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم بنگالورو میں اس سے پہلے کھیلے گئے چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کسی بھی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ اقدام آئندہ ورلڈ کپ کیلئے اپنی حکمت عملی تیار کرنے کی غرض سے اٹھایا تھا اور وہ مخالف ٹیم کیلئے ایک بڑا ہدف مقرر کر کے اس کا دفاع کرنا چاہتا تھا۔

تاہم یہ حکمت عملی کارگر ثابت نہ ہوئی کیونکہ دوسری اننگ کے دوران اوس پڑنے سے بالنگ قدرے دشوار اور بیٹنگ آسان ہو گئی۔

XS
SM
MD
LG