رسائی کے لنکس

سپیس ایکس کا پہلا راکٹ کامیابی کے ساتھ روانہ


منگل کی صبح خلاسے متعلق ایک امریکی پرائیویٹ کمپنی سپیس ایکس نے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو رسد کی فراہمی کے لیے اپنا پہلا راکٹ کامیابی کے ساتھ روانہ کردیا۔

خلائی جہاز کے ذریعے تقریباً تین سو شخصیات کی ، جن میں سٹارک ٹریک نامی مشہور فلم اور ٹیلی ویژن سیریز کے ایک معروف اداکار بھی شامل ہیں، باقیات کے نمونے بھی بھیجے گئے ہیں۔

ایکٹر جیمز ڈوہان کی راکھ بھی، جن کا انتقال 2007ء میں ہوا تھا ، اس کئی گرام راکھ میں شامل ہے جسے یادگار خلائی پرواز میں بھیجے جانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان شخصیات کی راکھ کے حصول کا انتظام سیلس ٹس نامی ایک کمپنی نے کیا ہے۔

کمپنی سیٹلائٹ پر رکھے جانے والے ایک ثانوی کارگو کے لیے باقیات کا انتظام کرتی ہے۔ سیٹلائٹ کے عرصے کا دورانیہ اس کے ابتدائی مشن کے مطابق دو سال سے لے کر کئی سو سال تک ہوسکتاہے ۔

ڈوہان سٹار ٹریک کی ٹیم کا ایسا پہلا رکن نہیں ہے جس کی راکھ خلا میں بھیجی گئی ہے، جیسا کہ ’ دی فائنل فرنٹیئر ‘ نامی شو میں دکھایا گیاتھا۔

اس سے قبل سٹار ٹریک کے خالق جین راڈ ن بری کی راکھ بھی 1997ء ایک مشن کے ذریعے خلاء میں بھیجی گئی تھی۔

اس شاندار خلائی جہاز کے، جس کا نام سٹارشپ تھا ، کیثر ثقافتی عملے سے متعلق سیریز میں ڈوہان نے جہاز کے چیف انجنیئر’ سکوٹی‘ کا کردار ادا کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG