رسائی کے لنکس

خیبر پختونخوا کے اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ


فائل
فائل

صوبائی حکومت کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے دوران اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں

ملک بھر میں سب سے زیادہ دہشگردی کا شکار صوبہ خیبر پختونخوا میں ان دنوں تعلیمی اداروں میں تعینات اساتذہ کو بندوق میں گولیاں بھرنے اور اسلحہ چلانے کی باقاعدہ ٹریننگ دیجارہی ہے۔

ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق، یہ آغاز خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں صوبے کی محکمہ پولیس کی جانب سے مختلف اسکولوں اور کالجز کی خواتین اساتذہ سے کیا گیا ہے جو اسلحہ چلانے کی یہ ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔

سانحہ پشاور کے بعد، صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں غیر معمولی سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں، وہیں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے دوران اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو پولیس اہلکاروں کی کمی کے باعث سیکورٹی گارڈ فراہم نہیں کئےجاسکتے، جسکے باعث تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو درس و تدریس کے دوران سیکورٹی خدشات کے باعث اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

گزشتہ ماہ سب سے بڑا دہشتگردی کا حملہ 'سانحہ پشاور آرمی اسکول' کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، وہیں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سخت سیکورٹی اقدامات سمیت اساتذہ کو اسلحہ کی ٹریننگ دینے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG