رسائی کے لنکس

میکسیکو: مسلح جھڑپ میں درجنوں ہلاک


میچواکین کے گورنر سلواڈور جارا کا کہنا تھا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا تو اس پر سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

میکسیکو میں حکام نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والی لڑائی میں کم ازکم 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مغربی میکسیکو میں ریاست میچواکین ریاست میں جمعہ کو ہونے والی اس لڑائی میں جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد مارے گئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اس علاقے میں منشیات فروشی کے گروہوں نے اپنا مضبوط گڑھ بنا رکھا ہے۔

میچواکین کے گورنر سلواڈور جارا کا کہنا تھا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا تو اس پر سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

جارا کے بقول بظاہر اس میں جالیسکو ریاست کے منشیات فروش گروہ ملوث ہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس گروہ نے حالیہ مہینوں میں کم ازکم 15 پولیس افسروں کو ہلاک کیا جب کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا جس سے اس پر سوار چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

میچواکین اور جالیسکو ریاستوں کے گروہوں کے درمیان "منشیات کے کاروبار" کی وجہ سے ہلاکت خیز جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ تقریباً ایک دہائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایسے گروہوں کی جھڑپوں میں ملک بھر میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG