رسائی کے لنکس

بین الاقوامی حوصلہ مند خواتین: سالانہ اعزاز دینے کی تقریب


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے دنیا بھر کی 10خواتین کو محکمہٴ خارجہ کے سالانہ بین الاقوامی حوصلہ مند خواتین کے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کے روز محکمہٴ خارجہ میں ہونے والی تقریب میں کلنٹن نے یہ اعزازات پیش کیے۔ خاتونِ اول، مشِل اوباما نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

کلنٹن نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین جراٴت کی علامت ہیں،اور یہ وہ خوبی ہے، جِس کی دنیا میں تبدیلی لانے کے لیے ضرورت پڑتی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے مقصد کو آگے بڑھانے کی خاطر کئی خواتین نے تشدد اور قید و بند کو جھیلا اور اپنی جانیں خطرے میں ڈالیں۔

مشِل اوباما نے کہا کہ ساری خواتین مصیبت کی گھڑی سےتقویت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ ستم رسیدہ یا تماشائی بننےسے انکار کردیتی ہیں۔

جِن خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا اُن کا تعلق افغانستان، قبرص، ڈومینکن ری پبلک، ایران، کینیا، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور زمبابوے سے تھا۔

اعزاز حاصل کرنے والی خواتین ہیں: شکریہ اصیل اور کرنل شفیقہ قریشی، دونوں کا تعلق افغانستان سے؛ قبرص سے اندرولا ہینرکس، ڈومینکن ری پبلک سے سونیا پائر، ایران سے شادی صدر، کینیا سے این جوگو، ری پبلک آف کوریا سے ڈاکٹر لِی آئے ران، سری لنکا سے جانسیلہ مجید، شام سے سٹرن میری کلاؤڈ نداف، اور زمبابوے سے جیسٹینا مکوکو۔

XS
SM
MD
LG