رسائی کے لنکس

الغزالی، عدن انوار اور الفقیہ دہشت گرد قرار، پابندیاں عائد


امریکی محکمہٴ خارجہ نے محمد الغزالی، علی عدن انوار اور وناس الفقیہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے، جن کا تعلق مختلف شدت پسند تنظیموں سے ہے۔

جمعرات کو محکمہٴ خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن افراد کے خلاف سخت تعزیرات عائد کی جا رہی ہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اِن دہشت گردوں نے دہشت گرد کارروائیاں کی ہیں، دہشت گردی کا ارادہ رکھتے ہیں؛ یا اِن سے دہشت گردی کے خدشات ہیں، جن سے امریکی شہریوں، یا قومی سلامتی، خارجہ پالیسی یا امریکی معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔

اِس ضمن میں، ترجمان نے انتظامی حکم 13224 کی شق یکم (بی)کا حوالہ دیا ہے۔

اِن دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے منسلک دھڑوں سے ہے جیسا کہ جزیرہ عربستان کی القاعدہ (اے کیو اے پی)؛ الشباب، اور القاعدہ اسلامی المغرب (اے کیو آئی ایم) جنھیں پہلے ہی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جا چکا ہے۔

اعلان کے نتیجے میں، اِن دہشت گردوں کے امریکی تحویل میں مفادات اور ملکیت کو منجمد کردیا گیا ہے، جب کہ امریکیوں کو اُن کے ساتھ کسی قسم کی لین دین پر ممانعت ہوگی۔

XS
SM
MD
LG