رسائی کے لنکس

امریکہ کا پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون و اشتراک پر زور


پاکستانی آم
پاکستانی آم

واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں بدھ، پانچ جون کو صبح 10 بجے، ایک تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس میں ڈین فیلڈمین پاکستان میں انٹرپرینیورشپ اور نجی شعبے کو ترقی دینے کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل بتائیں گے

امریکی محکمہٴ خارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ، پاکستان میں منافعہ بخش کاروبار کو فروغ دینے کی کوششوں کے حوالے سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ بات محکمہٴخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں بدھ، پانچ جون کو، صبح 10 بجے، ایک تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کا عنوان ’پاکستان کے ساتھ پارٹنرشپ، اور منافعہ بخش کاروبار کے عملی منصوبوں کے مفید نتائج و اثرات‘ ہے۔

اِس موقع پر افغانستان اور پاکستان کے بارے میں معاون نمائندہ ٴخصوصی، ڈین فیلڈمین تقریر کریں گے۔

تقریب میں، وہ پاکستانی کاروباری وفد کا، جس کا تعلق قومی اطلاعات، کمیونی کیشنز، ٹیکنالوجی ریسرچ اور ترقیات کے فنڈ سے ہے، خیرمقدم کریں گے۔
تقریب میں، معاون نمائندہٴ خصوصی امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان میں انٹرپرینیورشپ اور نجی شعبے کو ترقی دینے کے منصوبوں کے بارے میں بتائیں گے۔

اس تقریب میں سرمایہ کار بھی شرکت کریں گے جن کے سامنے پاکستان سے آئے ہوئے کاروباری افراد نئے کاروبار شروع کرنے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

یہ تقریب انٹرنیٹ پر براہِ راست اسٹریم کی جائے گی:
http://embassyofpakistanusa.org/eoplivebroadcast.php

اس تقریب کا اہتمام امریکی محکمہ ٴخارجہ، پاکستانی سفارت خانے، ’ایم آئی ٹی انٹرپرائیز فورم آف پاکستان‘ اور ’گلوبل انوویشن تھرو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اِنی شئیٹو‘ کے تعاون سے کر رہا ہے۔ یہ محکمہ خارجہ اور ’سی آر ڈی ایف گلوبل‘ کی پارٹنرشپ کا ایک حصہ ہے، جِس کا مقصد جدت پسندی اور کاروباری ساجھے داری کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام میں نیٹ ورکنگ، ہُنرمندی اور مالی تعاون کے وسائل کے اشتراک کو بروئے کار لانا ہے۔


پروگرام کا مقصد افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے ممالک میں نئی ٹیکنالوجی پر دارومدار رکھنے والی مصنوعات اور کمپنیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرنا ہے، جِن کے ذریعے بہتر معاشی اور سماجی اقدار پروان چڑھ سکیں۔
XS
SM
MD
LG