رسائی کے لنکس

میانمار: رخائین کی صورت حال پر امریکہ کا اظہارِ تشویش


فائل
فائل

ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے کہا کہ امریکہ صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کے بارے میں قابل بھروسہ اطلاعات حاصل کرنے کی جستجو جاری رکھے ہوئے ہے

امریکی محکمہٴ خارجہ نے برما کی ریاستِ رخائین میں تشدد کی کارروائیوں میں مبینہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

منگلے کے روز روزانہ اخباری بریفنگ کے دوران، میانمار کی صورتِ حال پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے کہا کہ امریکہ صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کے بارے میں قابل بھروسہ اطلاعات حاصل کرنے کی جستجو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ برما میں امریکی سفیر، اسکاٹ مارشل کی سربراہی میں محکمہٴ خارجہ کے ساتھ ساتھ دیگر امریکی اداروں کے وفد نے آج برما کی حکومت کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی وفد نے حکومتِ برما پر زور دیا کہ وہ اِن الزامات کی آزادانہ چھان بین کے لیے سہولت فراہم کرے، شفافیت سے کام لے اور اطلاعات کی فراہمی کے معاملات درست کرے اور ذرائع ابلاغ کے علاوہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی فراہم کرے۔

XS
SM
MD
LG