رسائی کے لنکس

پُرتشدد انتہا پسندی کے انسداد پر دھیان مرکوز رکھا جائے: امریکہ


جدہ، قطیف اور مدینہ میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں جو ماہِ رمضان کے آخری ایام میں واقع ہوئے ہیں، جِن کے نتیجے میں متعدد بے گناہ خاندان غم زدہ ہوئے‘‘

امریکہ نے پیر کو سعودی عرب میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم سعودی عرب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایسے میں جب وہ دہشت گردی کے عذاب سے نبردآزما ہیں‘‘۔

ایک اخباری بیان میں محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے ’’پیر کو جدہ، قطیف اور مدینہ میں ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ہم تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے دعاگو ہیں‘‘۔

جان کِربی نے کہا ہے کہ ’’ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں جو ماہِ رمضان کے آخری ایام میں واقع ہوئے ہیں، جِن کے نتیجے میں متعدد بے گناہ خاندان غم زدہ ہوئے ہیں‘‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’’حملوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ہمیں کس طرح کے خدشات کا سامنا ہے، اور یہ اس بات کی یاددہانی کراتے ہیں کہ پُرتشدد انتہا پسندی کے انسداد پر دھیان مرکوز رکھا جائے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔‘‘

XS
SM
MD
LG