رسائی کے لنکس

محکمہٴ خارجہ کا عراقی کابینہ کی تشکیل کا خیر مقدم


محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ پارلیمان کی طرف سے کی جانے والی توثیق، داعش کو شکست دینے اور عراق میں استحکام کی بحالی کے لیے کی جانے والی تگ و دو کی کامیابی کا مظہر ہے، جس کے سبھی ایک طویل مدت سے منتظر تھے

عراقی کابینہ میں سات نئے وزراٴ کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے، امریکی محکمہٴخارجہ نے عراقی عوام اور اُن کے منتخب نمائندوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ہفتے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں خاتون ترجمان، جین ساکی نے کہا ہے کہ 2010ء سےاب تک پہلی بار عراقی کابینہ کی تشکیل کے عمل کو مکمل کیا گیا ہے، جِس میں شامل سکیورٹی وزار کی توثیق عراقی پارلیمان نے کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی طرف سے کی جانے والی توثیق، داعش کو شکست دینے اور عراق میں استحکام کی بحالی کے لیے کی جانے والی تگ و دو کی کامیابی کا مظہر ہے، جس کے سبھی ایک طویل مدت سے منتظر تھے۔

اِن وزیروں میں دفاع، خزانہ اور داخلہ کے وزراٴ شامل ہیں؛ جس اقدام سے وزیر اعظم عبادی کی قیادت میں معاشرے کے تمام حصوں کے نمائندوں کو شریک کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ وزیر اعظم عبادی، اُن کی نئی کابینہ اور عراقی عوام کے ساتھ اپنی ساجھے داری کو مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہے۔

بقول اُن کے، ہم تمام نئے وزراٴ کے ساتھ ’اسٹریٹجک فرہم ورک‘ سمجھوتے میں نشاندہی کیے گئے متعدد میدانوں میں کام کرنے کے منتظر ہیں، جِن میں سلامتی، معیشت، تعلیم اور ثقافتی تعاون شامل ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عراق کے ساتھ ہمارا تعاون کا عزم طویل مدتی نوعیت کا ہے، اور یہ کہ یہ نئی کابینہ عراق کی تمام برادریوں پر مشتمل ہے، جو عراق کو درپیش متعدد چیلنجوں پر حاوی پانے کی کلیدی ضمانت کے مانند ہے۔

XS
SM
MD
LG