رسائی کے لنکس

دوسرا صدارتی مباحثہ: تیاری آخری مراحل میں داخل


Obama/Romney Town Hall Debate, October 16, 2010
Obama/Romney Town Hall Debate, October 16, 2010

یہ مباحثہ نیو یارک کی ہفسٹرا یونیورسٹی میں’ٹاؤن ہال‘ کی صورت میں منعقد ہوگا، جِس کے شرکا ٴ کا چناؤ اِس معیار پر کیا گیا ہے کہ اُنھیں ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں کس امیدوار کو ووٹ دیں گے

امریکی صدر براک اوباما اور ریپبلیکن پارٹی سےتعلق رکھنے والے اُن کے مدِ مقابل مِٹ رومنی منگل کی رات براہِ راست نشر ہونے والے دوسرے صدارتی مباحثےکی تیاری کو آخری شکل دے رہے ہیں۔

یہ مباحثہ نیو یارک کی ہفسٹرا یونیورسٹی میں ’ٹاؤن ہال‘ کی شکل میں منعقد ہوگا، جس کے شرکا ٴ کا چناؤ اِس معیار پر کیا گیا ہے کہ اُنھیں ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں کس امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسٹر رومنی نے اس ماہ کے آغاز میں ہونے والے پہلےمباحثے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور مسٹر اوباما اِس بار اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

اِس سے قبل منگل کے ہی روز وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے ’ایم ایس این بی سی‘ کو بتایا کہ اِس مباحثے میں مسٹر اوباما ’مضبوط‘، ’پُرجوش‘ اور ’توانا‘ نظر آئیں گے۔

دریں اثنا، مسٹر رومنی کی انتخابی مہم سے متعلق مشیر، رچرڈ بیسن نے کہا ہے کہ جوش و جذبے کے اعتبار سے ریپبلیکن چیلنجر کو ایک واضح برتری حاصل ہے، جو دوڑ اب نومبر کے انتخابات سے قبل کے آخری ہفتوں میں داخل ہو گئی ہے۔

اُنھوں نے رائے عامہ کے جائزوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مباحثے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد، میساچیوسٹس کے سابق گورنر مقبولیت میں مسٹر اوباما سے سبقت لینے میں پُر عزم ہیں۔
XS
SM
MD
LG