رسائی کے لنکس

یمن میں محصور 176 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے


وطن واپس پہنچنے والے افراد نے اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی میں شدت کے بعد اُنھیں یوں لگ رہا تھا کہ وہ شاید پاکستان واپس نا پہنچ پائیں۔

یمن میں لڑائی کے باعث محصور ہو جانے والے پاکستانیوں میں سے 176 کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے جمعہ کو وطن واپس پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر پاکستانی عہدیداروں نے یمن سے واپس آنے والے خاندانوں کا استقبال کیا۔

وطن واپس پہنچنے والے افراد نے اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی میں شدت کے بعد اُنھیں یوں لگ رہا تھا کہ وہ شاید پاکستان واپس نا پہنچ پائیں۔

یمن سے زندہ واپس آنا ایک ’معجزہ ہی ہے‘: پاکستانی محصورین
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:01 0:00

ان افراد کو جمعرات کو یمن کے شہر عدن سے ایک چینی بحری جہاز کے ذریعے پڑوسی ملک جبوتی منتقل کیا گیا تھا اور جمعہ کی صبح قومی فضائی کمپنی "پی آئی اے" کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے انھیں پاکستان لایا گیا۔

یہ خصوصی پرواز دن ایک بج کر 35 منٹ پر اسلام آباد پہنچی جہاں متعدد مسافروں کو اتارنے کے بعد دیگر کو کراچی پہنچایا گیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت دیگر شہروں میں موجود پاکستانیوں کی جلد اور باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

یمن میں گزشتہ ماہ صورتحال اس وقت شدید خراب ہوگئی جب حکومت مخالف شیعہ باغیوں کی سرکاری فورسز کے علاوہ دیگر قبائل سے بھی لڑائی شروع ہو گئی اور ملک میں خانہ جنگی کی سی صورتحال پیدا ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں بھی شروع کر دیں۔

یمن میں پھنسے پاکستانیوں میں سے پانچ سو سے زائد کو گزشتہ اتوار کو پہلی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا تھا جب کہ پاکستانی بحریہ کا ایک بحری جہاز بھی یمن پہنچ چکا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو جلد وطن واپس لانے کے لیے تمام کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG