رسائی کے لنکس

جیوانی فضائی اڈے پر حملے میں ملوث آٹھ مبینہ دہشت گرد گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

30 اگست کو بلوچستان میں واقع جیوانی کے ایک ہوائی اڈے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک جب کہ یہاں نصب متعدد آلات کو ناکارہ بنا دیا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی ساحلی شہر گوادر سے کم از کم چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو حکام کے بقول گزشتہ ماہ جیوانی کے ہوائی اڈے پر حملے میں بھی مبینہ طور پر ملوث تھے۔

فرنٹیئر کور کے ایک ترجمان کے مطابق ان افراد کو منگل کو کی گئی ایک کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔

ان کے بقول ان افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے علاوہ ہدف بنا کر قتل کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ان افراد کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

30 اگست کو بلوچستان میں واقع جیوانی کے ایک ہوائی اڈے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک جب کہ یہاں نصب متعدد آلات کو ناکارہ بنا دیا تھا۔

یہ فضائی اڈہ ایک عرصے سے غیر فعال تھا لیکن جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔

بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جن میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

حال ہی میں صوبائی حکومت نے ہتھیار پھینک کر ریاست کی عملداری قبول کرنے والے عسکریت پسندوں کے لیے عام معافی اور مراعات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد درجنوں فراریوں نے شدت پسندی ترک کر کے اپنے ہتھیار حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG