رسائی کے لنکس

سینی گال کے صدر کی ہیٹی کے لوگوں کو زمین کی پیش کش


زلزلہ زدگان
زلزلہ زدگان

زمین ریگستان میں نہیں بلکہ کسی زرخیز علاقے میں ہوگی: صدر عبد اللہ اودے

سینی گال کے صدر نے ہیٹی کے زلزلے کے متاثرین کو دعوت دی ہے کہ وہ اُن کے ملک کو اپنا نیا وطن بنا لیں۔

صدر عبد اللہ وادے نے ہفتے کے روز دیر گئے ایک ترجمان کے ذریعے اور پھر اتوار کے روز فرانس کے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینی گال ہیٹی کے لوگوں کو رہنے کے لیے گھر اور روز گار کے لیے زمین پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ وہاں سے کتنے لوگ آتے ہیں، اُنھوں نے کہا کہ وہ کوئى پورا علاقہ تک اُنہیں دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ زمین ریگستان میں نہیں بلکہ کسی زرخیز علاقے میں ہوگی۔
مسٹر وادے نے اپنی تجویزکو لوگوں کی وطن کو واپسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹی کے لوگ اصل میں تو افریقی ہیں ، جنہیں غلام بنا کر بحیرہ کریبی کے اُس ملک میں لے جایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG