رسائی کے لنکس

جاپان میں امریکی میرین کے دو طیاروں کو حادثہ، پانچ اہل کار لاپتا


امریکی میرین کا ایف 18 لڑاکا طیارہ اڑان بھر رہا ہے۔ فائل فوٹو
امریکی میرین کا ایف 18 لڑاکا طیارہ اڑان بھر رہا ہے۔ فائل فوٹو

طیاروں کے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا لیکن فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بظاہر کسی بھی طیارے نے پرواز کے دوران کوئی غلطی نہیں کی۔

جاپان میں بدھ کے روز امریکی میرین کے دو طیاروں کے حادثے کے بعد لاپتا ہونے والے سات میں سے دو اہل کار زخمی حالت میں مل گئے ہیں جب کہ باقی پانچ کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کی وجوہ کیا تھیں۔

امریکی عہدے داروں نے بتایا کہ طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے۔

میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے ایف 18 فائیٹر اور سی ون 30 ٹینکر تھے۔

فوجی عہدے کا کہنا ہے کہ طیاروں نے جاپان کے جنوبی حصے میں واقع میرین فضائی اسٹیشن ایواکونی سے اڑان بھری اور وہ پروگرام کے مطابق تربیتی پرواز پر تھے۔

سی ون 30 ٹینکر طیارے پر عملے کے 5 جب کہ ایف 18 فائیٹر پر 2 اہل کار سوار تھے جو حادثے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔

حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا لیکن فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بظاہر کسی بھی طیارے نے پرواز کے دوران کوئی غلطی نہیں کی۔ تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد جاپان کا امدادی طیارہ لاپتا فوجیوں کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG