رسائی کے لنکس

شفقت امانت علی کی آواز میں مہاتما گاندھی کا پسندیدہ ’بھجن‘


پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھارتی رہنما مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ان کا سب سے پسندیدہ ’بھجن‘ اپنی آواز میں گا کر بھارتیوں کے دل جیت لئے۔

اس بھجن کی بہت سے لوگوں نے دل کھول کر تعریف کی ہے جن میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھی شامل ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں شفقت امانت علی کو خوب سراہا ہے۔

شفقت امانت علی پاکستان کے نامور گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ اچھی آواز اور بہترین گائیگی کے ہنر کی وجہ سے وہ بھارت میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے پاکستان میں۔

اسی ہنر کی بدولت شفقت امانت علی کو بھارت کے بانی رہنما موہن داس کرم چند گاندھی، جو عوام میں مہاتما گاندھی کےنام سے جانے جاتے ہیں، ان کے 150ویں جنم دن پر ان کے سب سے پسندیدہ بھجن ’ویشنوجین‘ گانے کا موقع دیا گیا۔

اس بھجن کو پاکستان سمیت 124 ممالک کے فنکاروں نے اپنی آواز دی ہے۔ان میں شفقت امانت علی بھی شامل ہیں۔

پانچ منٹ دورانئے پر مشتمل بھجن کی ویڈیو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جاری کی۔ دنیا بھر میں موجود بھارتی سفارت خانوں اور مشنز نے دنیا کے 124 ممالک کے گلوکاروں سے رابطہ کیا اور ان تمام گلوکاروں کی آواز کو یکجا کرکے بھجن ترتیب دیا گیا۔

تمام فنکاروں کا گایا ہوا یہ بھجن بعدازاں نہ صرف شفقت امانت علی کی آواز میں بھی ریکارڈ کیا گیا۔ یہ سولو ورژن ہائی کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ریلیز کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG