رسائی کے لنکس

ملالہ یوسف زئی سے ملنا اعزاز کی بات ہوگی: شاہ رخ خان


ملالہ یوسف زئی (فائل فوٹو)
ملالہ یوسف زئی (فائل فوٹو)

بالی ووڈ اسٹار نے ملالہ کے سوشل میڈیا پیغام پر آکسفرڈ یونیورسٹی میں خطاب کی دعوت قبول کرلی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کی دعوت قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی سے ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرنسپل ایلن رسبریجر نے دو سال پہلے ٹویٹر پر ایک پیغام میں شاہ رخ خان کو مدعو کیا تھا۔ انھوں نے لکھا تھا کہ کیا آپ آکسفرڈ یونیورسٹی میں ہمارے طلبہ سے خطاب کرنا پسند کریں گے؟ وہ آپ سے محبت کرتے ہیں۔ میں ان کا پرنسپل ہوں۔

شاہ رخ خان نے دو سال تک اس پیغام کو نظرانداز کیا۔ لیکن اتوار کو جب ملالہ نے اس پیغام کے نیچے لکھا کہ ہم اب بھی منتظر ہیں تو شاہ رخ نے فوراً جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ یقینی طور پر وہ آکسفرڈ آنا پسند کریں گے اور ملالہ سے ملنا ان کے لیے خوشی کی بات ہوگی۔

شاہ رخ خان نے لکھا کہ وہ اپنی ٹیم سے کہیں گے کہ جلد از جلد اس ملاقات کا شیڈول طے کریں۔

ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کالج میں فلسفے، سیاسیات اور معاشیات کی طالبہ ہیں۔ انھیں 2014 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG