رسائی کے لنکس

logo-print

شاہد کپور اپنی ماں کی فلم میں کام نہیں کر سکیں گے


فلم کمینے کے لیے شاہد کپور کی تصویر والے پوسٹر پہلے ہی نکل چکے ہیں

ان دنوں معروف فلم اداکار شاہد کپور کی ماں نیلما کپور اپنے بیٹے سے بے حد ناراض ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم سے ان کو خارج کر دیا ہے اور ان کی جگہ پر فلم ’کمینے‘ میں معاون اسٹار چندن سانیال کو بطور ہیرو سائین کر لیا ہے۔

اس واقعے کے بعد سے ہی ماں بیٹے میں بات چیت بند ہے۔ اس درمیان ان کے والد پنکج کپور نے بھی ایک فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس میں وہ شاہد کپور کو لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شاہد کپور جب تین سال کے تھے تو ان کی ماں نیلما عظیم اور پنکج کپور میں علیٰحدگی ہو گئی تھی۔

نیلما عظیم اپنے والد مشہور کہانی کار اور ناول نگار مرحوم انور عظیم کی کہانی پر ایک فلم بنا رہی ہیں لیکن شاہد کپور نے کہانی میں فلم کی ضرورت کے لحاظ سے کچھ ترمیم کرنے کی بات کہی تھی جسے نیلما نے ماننے سے انکار کر دیا اور اس کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان تلخی پیدا ہو گئی۔ لیکن شاہد کپور کہتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں کچھ نہیں بولیں گے: ’یہ معاملہ میر ے اور میری ماں کے درمیان رہے تو زیادہ اچھا ہے۔‘

XS
SM
MD
LG