رسائی کے لنکس

شاہ رخ خان انتہائی امیر بھارتیوں میں شامل


چین کی ایک تحقیقی فرم نے انتہائی امیر بھارتی شہریوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں شاہ رخ خان کا نام بھی شامل ہے۔ اُن کی اثاثے 4ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہیں مگر پھر بھی ان کا نمبر 114واں ہے۔

بالی وڈ کنگ شا ہ رخ خان گزشتہ دو، ڈھائی عشروں سے نہ صرف فلم بینوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں بلکہ اشتہاری دنیا میں بھی انتہائی کامیاب برانڈ نیم بن کر چھائے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی شاہ رخ خان ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جو ہے انتہائی امیر ترین بھارتیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرانے کا اعزاز۔

انڈو ایشین نیوز سروس کے مطابق چین کی ایک ریسرچ کمپنی ’حرن انڈیا رچ لسٹ‘ نے انتہائی امیر بھارتی شہریوں کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جس میں ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ اور انڈین پرئمیر لیگ کی ٹیم ’کولکتہ نائٹ رائیڈز‘ کے مالک شاہ رخ خان کو بھی شامل کیا ہے۔ اس شمولیت کی وجہ ان کے 4ارب ڈالرز سے زیادہ کے اثاثے ہیں ۔

چینی فرم نے شاہ رخ خان کو امیر ترین بھارتیوں کی فہرست میں 114واں نمبر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں رہنے والے 141سپر رچ یعنی انتہائی امیر افراد ایسے ہیں جن کی دولت میں پچھلے سال کے مقابلے میں یا تو کوئی کمی نہیں آئی ہے یا اس میں اضافہ ہوا ہے۔ان میں سے صرف 40افراد ایسے ہیں جن کی دولت میں کمی ہوئی ہے۔

گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھارت کے 100 انتہائی امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 221 ملین ڈالرز سے بڑھ کر250 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔

بھارت کے انتہائی امیر ترین افراد کی لسٹ میں 18.9بلین ڈالرز کے ساتھ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چئیرمین مکیش امبانی پہلے، لندن میں مقیم آر سیلر متتل کے چئیرمین 15.9 بلین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور سن فارماسیوٹیکل کے دلیپ شنگھاوی تیسرے نمبر پر ہیں۔
XS
SM
MD
LG