رسائی کے لنکس

شعیب اور ثانیہ کے گھر بیٹے کی ولادت، سوشل میڈیا پر ہلچل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کے گھر بیٹے نے جنم لیا ہے۔ یہ خبرشعیب ملک نے منگل کی صبح ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی۔ خبر عام ہونا تھی کہ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دلچسپ تبصرے اور تصاویر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شعیب نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر میں کہا ہے کہ ثانیہ اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں، مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ ۔

شعیب ملک کے منیجر نے بھی اس موقع پر ٹوئٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے مہمان کا نام اور تصاویر جلد جاری کرنے کا بھی کہا۔

شعیب ملک اور ثانیہ نے اس سے پہلے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ اگر ان کے یہاں بیٹا ہوگا تو اس کا نام ’مرزا ملک‘ ہوگا۔ یہ نام دونوں پلیئرز کے ناموں کے آخری حصوں پر مشتمل ہے۔

ثانیہ اور شعیب شادی کے بعد ابتدائی دنوں کی تادیں
ثانیہ اور شعیب شادی کے بعد ابتدائی دنوں کی تادیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی ۔ شادی کے 8 سال بعد ان کے یہاں بیٹے نے جنم لیا ہے ۔

بیٹے کی ولادت پر سوشل میڈیا میں بھی مبارکبادوں اور خوشیوں کا بازار گرم ہے ۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان بھی اس خبر پر پھولے نہیں سمائیں اور نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خود کو بچے کی خالہ کہہ کر مخاطب کیا۔

فرح نے بچے کو دیکھنے اور اس سے ملنے کی جلد ملنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔

شعیب اور ثانیہ کے دیگر فینز کا بھی یہی حال ہے وہ بھی مختلف دلچسپ انداز سے انہیں بچے کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG