رسائی کے لنکس

شرمین عبید چنائے کے لیے ایک اور عالمی اعزاز


یہ ایوارڈ انہیں امریکہ کے شہر نیویارک کی ’دی تالبرگ فاؤنڈیشن‘ نے منفرد موضوعات کا انتخاب کرنے کی بھرپور صلاحیت کے اعتراف کے طور پر دیا ہے۔

دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) جیتنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے ایک اور عالمی اعزاز ’دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ‘ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔

یہ ایوارڈ انہیں امریکہ کے شہر نیویارک کی ’دی تالبرگ فاؤنڈیشن‘ نے منفرد موضوعات کا انتخاب کرنے کی بھرپور صلاحیت کے اعتراف کے طور پر دیا ہے۔

شرمین عبید چنائے، فائل فوٹو
شرمین عبید چنائے، فائل فوٹو

ایوارڈ ملنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے شرمین کا کہنا ہے کہ "میں ایوارڈ لینے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے ایک ایسے وقت پر یہ ایوارڈ ملا ہے جب معاشرے کو آئینہ دکھانے کی بھاری قیمت چکانے کی خبریں عام ہیں۔ اپنے ساتھیوں کو محض سچ بولنے پر دنیا بھر میں قید و بند کی صعوبتیں سہتے اور قتل ہوتا دیکھنے کے ساتھ، ہمیں ثابت قدم رہنے کی ہمت رکھنے کی ضرورت ہے۔"

شرمین کو ان کی دو دستاویزی فلموں ’سیونگ فیس‘ اور ’اے گرل ان دی ریور‘ کے لیے آسکر ایوارڈز دیے جاچکے ہیں۔ وہ نصف درجن ایمی ایوارڈز بھی کر چکی ہیں جب کہ انہیں پاکستان میں ہلالِ امتیاز سے بھی نواز جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG