واشنگٹن —
ایک نئی تحقیق کے مطابق مذہب پہ یقین نہ رکھنے والے یا خود کو کسی مذہب سے منسلک نہ کرنے والے امریکی باشندوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
'پیو ریسرچ سروے' کی جانب سے کیے جانے والے رائے عامہ کے ایک تازہ ترین جائزے کے مطابق لگ بھگ 20 فی صد امریکی باشندے یا تو لادین ہیں یا خدا پر اعتقاد اور کسی مذہب سے وابستگی سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ برس قبل امریکہ میں ایسے لوگوں کی تعداد 15 فی صد تھی جو خود لادین ہونے کا دعویٰ کرتے تھے۔
تحقیق سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان امریکیوں میں لادینیت کی شرح نسبتاً زیادہ ہے اور 30 سال سے کم عمر 32 فی صد امریکی کسی مذہب پر ایمان نہیں رکھتے۔
منگل کو جاری کی جانے والی یہ تحقیق امریکہ کے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے جس میں ڈیموکریٹ امیدوار اور موجودہ صدر براک اوباما اور ان کے ری پبلکن حریف مٹ رومنی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تحقیق کے مطابق امریکہ میں رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 25 فی صد ایسے رائے دہندگان جو خود کو ڈیموکریٹ یا ڈیموکریٹ سے قریب تر قرا ردیتے ہیں، مذہب پر یقین نہیں رکھتے۔ پانچ برس قبل لامذہب ڈیموکریٹ ووٹرز کی تعداد 17 فی صد تھی۔
اس کے برعکس خود کو ری پبلکن یا ان کے نظریات سے قریب گرداننے والے رائے دہندگان میں سے صرف 11 فی صد ایسے ہیں جو خود کو کسی مذہب سے منسلک کرنا پسند نہیں کرتے۔ لادین ری پبلکن ووٹرز کی تعداد میں گزشتہ پانچ برسوں میں صرف دو فی صد اضافہ ہوا ہے۔
تاہم محققین کے مطابق خود کو مذہب سے لاتعلق قرار دینے والے امریکیوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جنہیں خدا پر ایمان کا دعویٰ ہے لیکن انہیں کسی مذہب سے منسلک ہونا پسند نہیں۔