رسائی کے لنکس

شعیب اور ثانیہ کا نکاح ہوگیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی 15اپریل کو ہونا قرار پائی تھی تاہم مقررہ تاریخ سے تین روز قبل ہی دونوں خاندانوں کی طرف سے کسی وضاحت کے بغیر پیر کے روز حیدر آباد دکن میں ان دنوں کا نکاح ہوگیا۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی کو لے کر ذرائع ابلاغ میں حالیہ چند دنوں کے دوران بہت چرچارہی اور آئے روز نئے تنازعات اور الجھنیں سامنے آتی رہیں ہیں۔

شعیب کی پہلی بیوی ہونے کی دعویدار حیدرآباد کی ہی عائشہ صدیقی نے طلاق کے لیے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا رکھی تھی۔ پاکستانی کرکٹر پہلے اس رشتے سے انکار کرتے رہے تاہم گذشتہ ہفتے حیدرآباد دکن کی مسلم برادری کے رہنماؤں نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے عائشہ کو طلاق دلوادی۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں دکھائے جانے والے شادی کے مناظر میں ثانیہ مرزا کو سرخ رنگ کی ساڑھی پہنے دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 25سال قبل ان کی والدہ نے اپنی شادی کے موقع پر یہی ساڑھی پہنی تھی۔ ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور بہت کم لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG