جرمنی کے شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینیٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور تنہا تھا جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
میونخ میں فائرنگ سے نو ہلاک

1
جرمنی کے شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینیٹر میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

2
میونخ پولیس کے سربراہ ہربرٹس آندرے کے مطابق اٹھارہ سالہ مشتبہ حملہ آور ایرانی نژاد جرمن شہری تھا۔

3
جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور تنہا تھا جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

4
اس واقعہ میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔