رسائی کے لنکس

اٹلانٹا کی عمارت میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک چار زخمی


پولیس شوٹنگ کے مقام پر موجود ہے۔ اٹلانٹا ۔ 3 مئی 2023
پولیس شوٹنگ کے مقام پر موجود ہے۔ اٹلانٹا ۔ 3 مئی 2023

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پولیس نے بتایا ہےکہ مڈ ٹاؤن اٹلانٹا کی ایک عمارت میں بدھ کو ہونے والی فائرنگ کےو اقعہ میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی شوٹنگ کے بعد سے مزید کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔

فائرنگ کا واقعہ ویسٹ پیچٹری اسٹریٹ کی 12ویں اور 13ویں اسٹریٹ کے درمیان واقع ایک عمارت کی پیش آیا جو تجارتی علاقہ ہے ، جہاں بہت سے دفاتر اور بلند و بالا رہائشی عمارتیں واقع ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

( خبر کی تفصیلات اے پی سے لی گئیں ہیں)

XS
SM
MD
LG