رسائی کے لنکس

گولی لگنے سے بالٹی مور اسپتال کا ڈاکٹرزخمی


بالٹی مور میں جانز ہاپکنز اسپتال
بالٹی مور میں جانز ہاپکنز اسپتال

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست میری لینڈ کےشہر بالٹی مور کے دنیا بھر میں مشہور جانز ہاپکنز اسپتال کے ایک ڈاکٹر کو گولی لگی ہے جِس کےباعث وہٕ زخمی ہوگیا ہے اورمسلح شخص عمارت ہی کے ایک حصے میں چھپا ہوا ہے۔

پولیس ترجمان اینتھونی گُگلیمی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پولیس نے مشتبہ شخص کا پتا لگا لیا ہے اور اُسے تحویل میں لینے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر کو پہنچنے والے زخم جان لیوا نہیں ہیں اور اسپتال میں اُن کا علاج ہو رہا ہے۔

پولیس نے اسپتال کے کچھ حصوں کو خالی کرالیا ہےاور عمارت کےاردگرِد کی سڑکوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

شوٹنگ کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG