رسائی کے لنکس

خلائی شٹل ‘اینڈیور’ کو اتوارکے دِن خلا میں بھیجنے کی ناسا کی تیاریاں مکمل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شٹل اتوار کی صبح فلوریڈا کے کنیڈی سپیس سینٹر سےروانہ ہوگی

امریکی خلائی ادارے ، ناسا کا کہنا ہے کہ اتوار کو شٹل ‘اینڈیور’ کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جسے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

شٹل اتوار کی صبح فلوریڈا کے کنیڈی سپیس سینٹر سےروانہ ہوگی۔

ناسا نے جمعرات سے ہی لمحہ شماری شروع کردی ہے۔ اُس دِن کے لیے بہتر موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اینڈیور اور اُس کےچھ خلاباز خلائی سٹیشن پر خلائی موڈیول کے علاوہ ایک قبہ نما کمرہ جِس میں سات کھڑکیاں ہوں گی ساتھ لے کر جائیں گے، جو کہ خودکار مشینوں کی ساخت کے عمل کے لیے ایک کنٹرول روم کا کام دے گا۔

خلا میں چھ دفعہ چہل قدمی مشن کا حصہ ہے۔ یہ خلائی سٹیشن میں آخری اہم تعمیراتی کارروائی ہوگی، جِس کی تیاری تقریباً مکمل ہے۔

XS
SM
MD
LG