رسائی کے لنکس

ہالی وڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر سڈنی لومٹ انتقال کرگئے


ہالی وڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر سڈنی لومٹ انتقال کرگئے
ہالی وڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر سڈنی لومٹ انتقال کرگئے

لومٹ کی کئی فلموں میں نیویارک کی جھلک نمایاں طورپر دکھائی دیتی ہے جس کی ایک واضح مثال ’ڈاگ ڈے آفٹرنون‘ ہے۔ یہ ان دو افراد کی حقیقی کہانی ہے جنہوں نے ایک گرم سہ پہر کے دوران نیویارک کا ایک بینک لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

ہالی وڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر سڈنی لومٹ 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے ’سرپیکو ، ڈاگ ڈے آفٹرنون ‘ اور ’نیٹ ورک‘ جیسی کلاسیکی فلمیں بنائی تھیں۔

لومٹ نے اپنے فلمی کیریئر میں ، جو چھ عشروں سے زیادہ پر محیط ہے، پچاس سے زیادہ فلموں میں ڈائریکشن دی۔ ان کا انتقال ہفتے کی صبح نیویارک میں واقع اپنے گھر میں ہوا۔

لومٹ نے اپنی فن کارانہ زندگی کا آغاز 1920ء میں ایک ریڈیو شو میں حصہ لے کر اس وقت کیا جب ان کی عمر صرف چار سال تھی۔ اس کے بعد وہ نیویارک کے براڈ وے ڈراموں میں دکھائی دینے لگے۔

لیکن انہیں اصل شہرت فلم کے ڈائریکٹر کی حیثیت میں حاصل ہوئی۔ ان کی بہترین فلموں میں 1957ء کی ’12 اینگری مین‘ کاشمار ہوتا ہے۔

لومٹ کی کئی فلموں میں نیویارک کی جھلک نمایاں طورپر دکھائی دیتی ہے جس کی ایک واضح مثال ’ڈاگ ڈے آفٹرنون‘ ہے۔ یہ ان دو افراد کی حقیقی کہانی ہے جنہوں نے ایک گرم سہ پہر کے دوران نیویارک کا ایک بینک لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ اسی طرح ایک اور فلم سرپیکو میں نیویارک کی پولیس کو موضوع بنایا گیا ہے۔

فلم ناقدین کا کہناہے کہ ان کی سب سے یادگار فلم ’نیٹ ورک‘ ہے۔

لومٹ چار مرتبہ بہترین ڈائریکٹر کے آسکر ایوارڈ کے نامزد ہوئے مگر کبھی ایوارڈ نہ جیت سکے۔ تاہم 2005ء میں انہیں اپنی شاندار خدمات کے اعتراف میں آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG