رسائی کے لنکس

سیہون جانے والی بس کو حادثہ، آٹھ زائرین ہلاک


سیہون انڈس ہائی وے کے قریب زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔

صوبہ سندھ کے علاقے سیہون میں زائرین سے بھری ایک بس کھائی میں گرنے سے 8 زائرین ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

سیہون انڈس ہائی وے کے قریب زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

سیہون, دریائے سندھ کے کنارے آباد ایک قدیم شہر ہے ، جہاں ایک معروف صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کا مزار واقع ہے۔

ان کی صوفیانہ شاعری کو پسند کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور بہت سے افراد شہباز قلندر سے اپنی عقیدت کے اظہار کے لیے ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور منتیں اور مرادیں مانگتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG