رسائی کے لنکس

سندھ فیسٹیول: کراچی میں سندھ ولیج اور آرٹ نمائش شروع


کراچی میں سندھ فیسٹیول
کراچی میں سندھ فیسٹیول

فرئیر ہال میں سجی آرٹ نمائش میں بینظیر بھٹو شہید کی پسندیدہ فنکاروں کی آرٹ کلیکشن رکھی گئی ہیں جسمیں احمد پرویز، بشیر مرزا، گل جی، صادقین اور دیگر آرٹسٹوں کے فن پارے شامل ہیں جنھیں عوام کیلئے پیش کیا گیا۔

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سندھ فیسٹیول کی دوسرے روز کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔

کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں قائم 'باغِ ابن قاسم' میں 'سندھ ولیج فیسٹیول' لگایا گیا ہے جہاں سندھ کی ثقافتی اشیا فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں۔


کراچی میں 'سندھ ولیج فیسٹیول' کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہنوں بختاور اور آصفہ کے ساتھ مل کر کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلی سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی اور پیپلزپارٹی رہنما اویس مظفر بھی موجود تھے۔

'سندھ ولیج فیسٹیول' میں اندرون سندھ سے آنے والے افراد نے سندھی ملبوسات، گھریلو استعمال کی اشیا، سندھی دستکاری، سندھی اجرک ٹوپی اور دیگر اشیا کے متعدد اسٹالز لگائے ہیں۔ جب کہ لوک فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سندھی موسیقی سے فیسٹیول میں رونقیں بڑھا رہے ہیں۔

'سندھ فیسٹیول' میں بچوں کے لیے بھی مختلف کھیل اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا بھی ثقافتی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔

کراچی کے فرئیر ہال میں بھی سندھ آرٹ فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کے نامی گرامی مشہور فن کاروں کے فن پارے نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔

فرئیر ہال میں سجی آرٹ نمائش میں بینظیر بھٹو شہید کے پسندیدہ فنکاروں کی آرٹ کلیکشن بھی رکھی گئی ہے جن میں احمد پرویز، بشیر مرزا، گل جی، صادقین اور دیگر آرٹسٹوں کے فن پارے شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG