رسائی کے لنکس

سیلاب کی تباہ کاریاں: جیکب آباد کا ملک سے رابطہ منقطع


وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں ڈی سی اوجیکب آباد نے کہا کہ ضلعے کا وسیع رقبہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اورپانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنےکا خطرہ ہے

جیکب آباد کےڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسر(ڈی سی او)، ڈاکٹرکاظم جتوئی نے بتایا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کےباعث ضلع جیکب آباد کا رابطہ باقی ملک سے مکمل طور پرکٹ چکا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اِس وقت سیلاب زدگان کے لیےغذائی اشیا کی قلت اورخیموں کی سخت ضرورت ہے۔

بدھ کے روزوائس آف امریکہ سے انٹرویو میں ڈاکٹر جتوئی نے کہا کہ ضلعے کا وسیع رقبہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ اُن کے بقول، سیلابی صورتِ حال میں بہتری آنے کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کاممکنہ خطرہ موجود ہے،جس سے نمٹنے کا بھی کوئی خاطرخواہ بندوبست نہیں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں ادوایات موجود نہیں، اس لیے بیمار افراد کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔

XS
SM
MD
LG