رسائی کے لنکس

سنگاپور ایئرلائن پر پرائس فکسنگ کا الزام ثابت، ہرجانہ ادا کرنے پر آمادہ


سنگاپور ایئرلائن پر پرائس فکسنگ کا الزام ثابت، ہرجانہ ادا کرنے پر آمادہ
سنگاپور ایئرلائن پر پرائس فکسنگ کا الزام ثابت، ہرجانہ ادا کرنے پر آمادہ

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ سنگاپور ایئر لائنز سے منسلک کارگو کمپنی نے قیمتیں فکس کرنے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کو 48 ملین ڈالرز ہرجانے کی ادائیگی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

منگل کے روز ایک امریکی عدالت میں دائر کردہ سرکاری درخواست میں ایئرلائن پر دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر 2002 سے 2006 کے دوران چند مخصوص امریکی صارفین کیلئے شپنگ ریٹس فکس کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

محکمہ انصاف کاکہنا ہے کہ پلی بارگین کے تحت "سنگاپور ایئرلائن کارگو " نامی کمپنی امریکی انتظامیہ کو 48 ملین ڈالرز ہرجانہ ادا کرے گی جبکہ کمپنی نے محکمے کی جانب سے کی جانے والی پرائس فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں تعاون پر آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق اسکینڈل کی تحقیقات میں اب تک 20 ایئرلائن کمپنیوں پر الزامات عائد کیے جاچکے ہیں جبکہ ان سے مجموعی طور پر 7ء 1 ارب روپے کا ہرجانہ وصول کیا گیا ہے۔ ملزم کمپنیوں کے 4 عہدیداران کو عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر قید کی سزائیں بھی سنائی جاچکی ہیں جبکہ13 دیگر افراد کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG