رسائی کے لنکس

برما کا معاشی ترقی کے لیے سنگاپور سے معاہدہ


برما کا معاشی ترقی کے لیے سنگاپور سے معاہدہ
برما کا معاشی ترقی کے لیے سنگاپور سے معاہدہ

برما نے سنگاپور کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت شہری ریاست برمی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

معاہدے پر دستخط برما کے صدر تھین سین کے دورہ سنگاپور کے دوران پیر کو کیے گئے۔ صدر سین کاروباری راہنماؤں اور وزرا پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پر گزشتہ روز سنگاپور پہنچے تھے۔

معاہدے کے تحت سنگاپور برمی شہریوں کو معاشی منصوبہ بندی اور شہری ترقی کے شعبوں میں تربیت دینے کے لیے برمی حکومت کو تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ برما کی معیشت آمرانہ حکومتوں کی بدانتظامی اور انسانی حقوق کی بدترین صورتِ حال کے باعث گزشتہ کئی دہائیوں سے ابتر اور پابندیوں کا شکار ہونے کے سبب بین الاقوامی معیشت سے کٹی رہی ہے۔

تاہم فوج کی حمایت سے گزشتہ برس اقتدار میں آنے والی موجود سول حکومت نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران کئی ایک اہم اصلاحات کی ہیں جس سے یہ امید ہوچلی ہے کہ برما کی عالمی برادری میں تنہائی کا خاتمہ نزدیک ہے۔

XS
SM
MD
LG