رسائی کے لنکس

ٹونی تان سنگاپور کے صدر منتخب


ٹونی تان سنگاپور کے صدر منتخب
ٹونی تان سنگاپور کے صدر منتخب

سنگاپور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد سابق نائب وزیر اعظم ٹونی تان نے صدارتی انتخابات جیت لیے ہیں۔

اتوار کو حکام نے بتایا کہ انتخابات میں مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جب کہ مسٹر تان کو اپنے مدمقابل امیدوار پر محض 7,269 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ انتخابات میں کل چار امیدواروں نے حصہ لیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہفتہ کو ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کی وجہ مسٹڑ تان اور ان کے حریف تان چینگ بوک کے حق میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد میں صرف 0.5 فیصد فرق تھا۔

انتخابات کو حکمران پیپلز ایکشن پارٹی کے خلاف ریفرنڈم تصور کیا جا رہا تھا۔

نو منتخب صدر کو ملک کی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی، جب کہ بوک حکمران جماعت کے ایک سابق قانون ساز ہیں جن کا رجحان حزب اختلاف کی طرف تھا۔

XS
SM
MD
LG