رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: حکمران جماعت کے انتخابات


جنوبی کوریا: حکمران جماعت کے انتخابات
جنوبی کوریا: حکمران جماعت کے انتخابات

جنوبی کوریا: حکمران جماعت کے انتخابات
جنوبی کوریا: حکمران جماعت کے انتخابات

جنوبی کوریا میں حکمران گرینڈ نیشنل پارٹی پیر کو ایک اجلاس میں جماعت کے نئے سربراہ اور اس کی سپریم کونسل کے ارکان کا انتخاب کر رہی ہے۔

خبررساں ادارے یونہاپ نے کہا ہے کہ سپریم کونسل کی چار نشستوں کے لیے سات امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جن کی عمریں 50 برس کے قریب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دونوں میں مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ آئندہ سال اپریل میں ہونے والے عام انتخابات میں جماعت کی قیادت نسبتاً جوان رہنما کرے۔ رواں سال ضمنی انتخابات میں جماعت کی کارکردگی خراب رہی تھی۔

گرینڈ نیشنل پارٹی کی نئی قیادت کا انتخاب دو لاکھ 10 ہزار ووٹروں اور ٹیلی فون کے ذریعے معلوم کی گئی تین ہزار افراد کی رائے کی روشنی میں کیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان بھی پیر ہی کے روز اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

جماعت کے نئے سربراہ کا اعلان ایک روزہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ہو گا۔

XS
SM
MD
LG