رسائی کے لنکس

سمارٹ سٹریٹ لائٹس اور جیمز بانڈ کے جوتے


ٹریفک سگنلز کا نام سن کر ذہن میں گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی تصویر ابھرتی ہے کیونکہ ٹریفک لائٹ یا ٹریفک سگنل جب لال ہوتا ہے تو گاڑیوں کو نا چاہتے ہوئے بھی رکنا پڑتا ہے۔ چاہے دوسری طرف سے گاڑیاں آرہی ہوں یا نہیں۔

لیکن، اگر آپ سے یہ کہا جائے کہ یہی ٹریفک لائٹس ٹریفک کی روانی کو 25 فیصد بہتر بنا دیں گی، تو؟ یہ ہی نہیں پیدل چلنے والوں کو بھی اب ٹریفک رکنے کا زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

امریکہ، جہاں بڑے شہروں میں رش کے اوقات میں ٹریفک کے چرچے پوری دنیا میں ہیں وہاں اب جدید ٹریفک لائٹس کو متعارف کروایا جا رہا ہے، یہ ٹریفک لائٹس عمومی لائٹس کی طرح پہلے سے طے شدہ وقفوں سے ہری یا لال نہیں ہوں گی بلکے ان لائٹس کے ساتھ لگے ہیں کیمرے اور ریڈار جو حقیقی وقت میں ٹریفک کی صورتحال کو دیکھ کر لائٹس کے گرین اور ریڈ ہونے کا وقفہ طے کریں گے۔ یہ سمارٹ لائیٹز سرٹریک نامی کمپنی نے کارنیگی میلن یونیورسٹی کے روبوٹک انسٹیٹیوٹ کے ایک پراجیکٹ کی بنیاد پر تیار کی ہیں۔ انہیں ابتدائی طور پر امریکی شہر پٹس برگ میں 50 چوراہوں پر لگایا گیا، جبکہ اگلے تین برسوں میں مزید 150 چوراہوں پر سمارٹ سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔

جہاں ان سگنلز پر لوگوں اور گاڑیوں کو طویل دورانیئے کے لیے رکنا نہیں پڑے گا وہیں اس کا مثبت اثر ایندھن کی بچت کی شکل میں بھی ہوگا۔ سمارٹ لائٹس جیسے جیمز بونڈ کی فلموں میں دکھائی جانے والی مستقبل کی ٹیکنالوجی۔

اور جیمز بانڈ کی بات ہو رہی ہے تو جیمز بانڈ کی فلموں میں ہر چیز ہی منفرد اور اپنے زمانے سے آگے کی دکھائی جاتی تھی۔ جیسے یہ جوتے دیکھنے میں خوبصورت، پہننے میں آرام دہ دکھتے ہیں۔ لیکن ان کی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ آپ کی جان اور مال کی حفاظت بھی کرسکتے ہیں۔ کیسے؟

ان جوتوں کی ہیل میں خفیہ خانے ہیں جہاں آپ پیسے اور قیمتی اشیا رکھ سکتے ہیں۔ ان جوتوں میں فون بھی لگایا جا سکتا ہے جو مصیبت کے وقت کام آسکتا ہے۔ اور ان میں لگا ہے جی پی ایس سسٹم جو آپ کو راہ بھٹکنے نہیں دیتا۔ اپنی مثال آپ یہ جوتے بنائے ہیں ’ویری فرسٹ ٹو ڈاٹ کام‘ نامی ایک کمپنی نے جن کا کہنا ہے کہ ایسے جوتے آپ کو دنیا میں کہیں نہیں ملیں گے، البتہ قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں جو کہ ہے صرف 2500 ڈالر۔

XS
SM
MD
LG