رسائی کے لنکس

بھارت: سمرتی ایرانی کا قریبی معاون فائرنگ کے واقعے میں ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو ان کی آبائی نشست میں شکست دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سمرتی ایرانی کے قریبی معاون کو ممبئی میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے ایس پی راجیش کمار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ سریندر سنگھ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب گھر کے باہر صحن میں سو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم فوری طور پر کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا۔

اداکارہ سمرتی ایرانی نے امیٹھی سے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو شکست دی تھی۔ بھارت میں راہل گاندھی کی اس شکست کو انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

سمرتی ایرانی کے قریبی معاون سریندر سنگھ ان کی انتخابی مہم کے دوران خاصے متحرک رہے تھے۔ جمعے کو انہوں نے سمرتی ایرانی کی جیت کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی تھی۔

واقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG