رسائی کے لنکس

امریکہ کے مشرقی ساحلی ریاستوں میں موسم کی پہلی برف باری، پانچ افراد ہلاک


فلاڈیلفیا
فلاڈیلفیا

ایسٹرن ٹائم کے مطابق، ایک بجے دوپہر تک ورجینیا میں چھ انچ، جب کہ میری لینڈ اور واشنگٹن میں پانچ انچ برف باری ہوچکی تھی۔ ادھر، الی نوائے میں سات انچ جب کہ ویسٹ ورجینیا میں 6.2 انچ برف باری ہوچکی ہے۔

جمعرات کے روز علی الصبح امریکہ کے شمالی ساحل پر رچمنڈ ورجینیا سے، فلاڈیلفیا، پنسلوانیا، نیو یارک اور بوسٹن تک برساتی طوفان اور کہیں ہلکی تو کہیں تیز برف باری ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق، سڑک کے حادثات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

ورجینیا، واشنگٹن ڈی سی اور میری لینڈ میں برف باری صبح سویرے شروع ہوئی اور دوپہر تک جاری رہی۔ ایسٹرن ٹائم کے مطابق، ایک بجے دوپہر تک ورجینیا میں چھ انچ، جب کہ میری لینڈ اور واشنگٹن میں پانچ انچ برف باری ہوچکی تھی۔ ادھر، الی نوائے میں سات انچ جب کہ ویسٹ ورجینیا میں 6.2 انچ برف باری ہوچکی ہے۔

برف باری کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کی رفتار کم تھی یا پھر پھنس کر رہ گئی تھیں؛ جب کہ دفاتر اور اسکولوں میں حاضری کم تھی۔

ایسو سی ایٹڈ پریس نے محکمہٴ موسمیات کے حوالے سے خبردی ہے کہ تیز یخ بستہ ہوائیں چلنے کے علاوہ شمالی علاقوں میں جمعے کے روز برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، ریگن نیشنل ایئرپورٹ اور ڈلاس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کچھ پروازیں تاخیر کی شکار ہوئیں۔

ادھر 95 انٹر اسٹیٹ اور 395 ہائے وے پر اکا دکا مقامات پر گاڑیاں پھسل کر ٹریک سے ہٹ گئیں، یا آپس میں ٹکرا گئیں۔

XS
SM
MD
LG