رسائی کے لنکس

امریکہ: جنوبی ریاستوں میں برفانی طوفان، معمولاتِ زندگی معطل


منگل کے روز امریکی محکمہ ِ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تنبیہہ کے باعث قطب شمالی سے آنے والے برفانی ہواؤں اور طوفان کے بعد درجہ ِ حرارت منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

امریکی جنوبی ریاستوں میں برفباری کے سلسلے کا آغاز جاری ہے اور برف کے طوفان کے بعد بھی کاروبارِ زندگی معطل دکھائی دیتا ہے۔

منگل کے روز شروع ہونے والے برفباری کے طوفان کے باعث تین امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی تھی۔

امریکی جنوبی ریاستوں میں حکام عوام کو گھروں میں رہنے اور باہر نکلنے سے منع کرنے کی تاکید کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر باہر نکلنا ضروری ہے تو برف پر ڈرائیونگ کے لیے پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہیئں۔

منگل کے روز امریکی محکمہ ِ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تنبیہہ کے باعث قطب شمالی سے آنے والے برفانی ہواؤں اور طوفان کے بعد درجہ ِ حرارت منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

امریکی ریاست لوزیانہ، مسیسپی اور شمالی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر سفر کرنے سے محتاط رہنے کی تلقین کی گئ۔

مسیسپی کے گورنر فل برائنٹ کا کہنا تھا کہ، ’رہائشیوں کو چاہیئے کہ اپنی حفاظتی کے لیے اقدامات اٹھائیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں‘۔

امریکی جنوبی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث معمولات ِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔ برفانی طوفان کے باعث 3,000 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اے بی سی چینل کی ایک خبر کے مطابق ریاست جارجیا اور ایلاباما میں تقریباً آٹھ ہزار بچوں کو رات سکول میں یا پھر سکول بس میں گزارنی پڑی۔ سڑکوں پر برف کے باعث سفر ممکن نہ تھا جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچے محصور ہو گئے۔ دوسری طرف چرچ، فائر سٹیشنز اور مارکیٹوں میں بھی لوگ پوری رات گھروں سے باہر گزارنے پر مجبور ہوئے۔
XS
SM
MD
LG