رسائی کے لنکس

روس کی سنوڈن کو مزید تین سال قیام کی اجازت


فائل
فائل

سنوڈن کی طرف سے ماسکو میں سکونت کی درخواست ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مغرب کے ساتھ روس کے تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں

روس نے امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے سابق اہل کار، ایڈورڈ سنوڈن کو مزید تین سال قیام کی اجازت دے دی ہے۔

اُن کے وکیل، اناتلی کشنارینا نے بتایا ہے کہ سنوڈن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کر رہا ہے اور روس میں قیام کے لیے کسی کام سے وابستہ رہنا شرط ہے۔ توجہ مبذول کراتے ہوئے، کشارینا نے کہا کہ روس میں رہائش میں توسیع سیاسی پناہ کا معاملہ نہیں ہے۔

سنوڈن کی ایک برس کی سیاسی پناہ کی میعاد یکم اگست کو ختم ہوگئی تھی۔ امریکہ میں سنوڈن کے خلاف جاسوسی اور سرکاری دستاویزات کی چوری کے الزامات عائد ہیں۔

یہ شخص امریکہ سے مئی 2013ء میں اُس وقت روپوش ہوا جب اُس نے امریکی نگرانی کے پروگراموں کے بارے میں حساس تفصیل اخباری نمائندوں کو جاری کی۔

اِس عمل کے نتیجے میں، سنوڈن دنیا بھر میں کسی کے لیے ایک سرگرم کارکن تو دوسروں کے لیے اشتہاری ملزم کے طور پر مشہور ہوا۔

اُن کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنوڈن نے روس میں سکیورٹی کے نجی محافظ رکھ رکھے ہیں۔

سنوڈن کی طرف سے ماسکو میں سکونت کی درخواست ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مغرب کے ساتھ روس کے تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں۔ امریکہ اور اُس کے یورپی اتحادیوں نے کرائیما کو ضم کرنے اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر روس کے خلاف کئی قسم کی تعزیرات عائد کر رکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG