رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں فیس بک، انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس ڈاؤن


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ایپس ڈاؤن ہونے کے سبب یورپ، شمالی مشرقی امریکہ اور فلپائن میں موجود صارفین کو اپنی پوسٹس اپ لوڈ کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ اتوار کو اچانک ڈاؤن ہو گئیں جس سے دنیا بھر میں موجود ان ایپلی کیشنز کے کروڑوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی خبررساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ ایپس ڈاؤن ہونے کے سبب یورپ، شمالی مشرقی امریکہ اور فلپائن میں موجود صارفین کو اپنی پوسٹس اپ لوڈ کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ ایپس پاکستان میں بھی اچانک ڈاؤن ہوئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ کام نے ان ایپس کو سب سے پہلے ڈاؤن ہونے کی اطلاع دی۔

اے پی کے مطابق فوری طور ایپلی کیشنز ڈاؤن ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔ ادھر دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی وجوہات کے سبب یہ ایپس ڈاؤن ہوئیں۔

واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول ہونے کا سلسلہ متاثر ہونے کی اطلاعات پاکستان سے بھی موصول ہوئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ٹوئٹر پر فیس بک ڈاؤن، انسٹاگرام ڈاؤن اور واٹس ایپ ڈاؤن کے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو بھی اپنے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں مل سکی۔

XS
SM
MD
LG