رسائی کے لنکس

صومالیہ: عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز میں جھڑپیں


صومالیہ: عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز میں جھڑپیں
صومالیہ: عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز میں جھڑپیں

جمعے کےر وز صومالیہ کے دار الحکومت موگا دیشو میں سخت لڑائی چھڑ گئی جب کہ افریقی یونین کی پشت پناہی کے حامل صومالی فوجیون نے مبینہ طور پر شہر میں الشباب کے قبضے کے علاقوں میں کامیابیاں حاصل کیں ۔

صومالی عہدے داروں نے کہا کہ صومالیہ میں افریقی یونین کے مشن سے منسلک فوجیوں نے شہر کے باقی ماندہ عسکریت پسندوں کو نکال باہر کرنے کی ایک کوشش میں شورش پسند گروپ کے اہم ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے

افریقی یونین کی امن فورس اگست میں الشباب کی جانب سے اپنے متعین مورچے چھوڑ کر جانے کے بعد سے موگادیشو کے بیشتر حصے کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ لیکن وہ جنگ زدہ دار الحکومت میں عسکریت پسندوں کو بم دھماکوں اور چھاپہ مار طرز کے حملوں کے ایک سلسلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

الشباب صوبالیہ کی کمزور عبوری حکومت کا تختہ الٹنے اور سخت اسلامی قانون نافذ کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں ۔ وہ موگادیشو میں افریقی یونین کی فورسز کے ساتھ ساتھ جنوب میں کینیا اور مغرب میں ایتھوپیا کے فوجیوں کے ساتھ بھی لڑ رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG