رسائی کے لنکس

صومالیہ: الشباب نے اپنا آخری مضبوط گڑھ، کسماؤ، خالی کردیا


الشباب
الشباب

کینیا کی فوج نے کہاہے کہ جمعے کے رو ز کیے گئے حملے میں بری، بحری اور فضائیہ تینوں نے حصہ لیا، جب کہ انہیں افریقی یونین اور صومالی حکومت کے فوجی دستوں کا تعاون بھی حاصل تھا۔

صومالیہ کی عسکریت پسند تنظیم الشباب نے کہاہے کہ اس نے کینیا کی فوج کے حملے کے بعد اپنا آخری مضبوط گڑھ کسماؤ خالی کردیا ہے۔

تنظیم نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے اپنے زیر قبضہ صومالی ساحلی شہر کسماؤ چھوڑ دیا ہے۔

جمعے کے روز کینیا کی فورسز نے کسماؤ پر ایک بڑا حملہ کیا تھا جس کا مقصد عسکریت پسندوں کو شہر سے نکال باہر کرناتھا۔

الشباب نے کہاہے کہ وہ اپنا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے شہر پر حملہ کرے گی۔

کینیا کی فوج نے کہاہے کہ جمعے کے رو ز کیے گئے حملے میں بری، بحری اور فضائیہ تینوں نے حصہ لیا ، جب کہ انہیں افریقی یونین اور صومالی حکومت کے فوجی دستوں کا تعاون بھی حاصل تھا۔

کسماؤ کے شہریوں کی اطلاع کے مطابق ہفتے کے روز بہت سے افراد الشباب سے تعلق رکھنے والے افراد کے زیر قبضہ عمارتوں میں لوٹ مارکرتے رہے۔

کینیا کی فورسز نے شہر کے کئی شمالی علاقوں پر اپنے قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں جنوبی علاقوں کی جانب پیش قدمی کرنے والی ہیں۔

القاعدہ سے تعلق رکھنے والی عسکریت پسند تنظیم الشباب ، ساحلی شہر کسماؤ کی بندر گاہ کو محصولات اکھٹے کرنے اور ہتھیاروں منگوانے کے لیے استعمال کررہی تھی۔
XS
SM
MD
LG