رسائی کے لنکس

صومالیہ: الشباب نے دو علاقوں پر قبضہ کر لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر کا کہنا تھا کہ اس حملے میں سرکاری فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے اور ان کے بقول ان علاقوں کا قبضہ بحال کروانے کے لیے فوجیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

صومالیہ میں حکام نے بتایا ہے کہ الشباب کے شدت پسندوں نے زیریں شبیلی کے علاقے میں دو سرکاری تنصیبات پر قبضہ کر لیا ہے۔

دیریں شبیلی کے گورنر عبدالقادر محمد نور نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ بھاری اسلحہ سے لیس شدت پسندوں نے اودیگل اور مبارک نامی علاقوں پر جمعہ کو علی الصبح حملے کیے۔

یہ علاقے دارالحکومت موغادیشو سے 75 کلومیٹر مغرب میں واقع ہیں۔

نور کا کہنا تھا کہ اس حملے میں سرکاری فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے اور ان کے بقول ان علاقوں کا قبضہ بحال کروانے کے لیے فوجیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں کی حفاظت دو ماہ قبل تک افریقی یونین کے فوجیوں کے ذمے تھی جن کے یہاں سے جانے کے بعد سلامتی کی ذمہ داریاں صومالی فوجیوں کو منتقل کر دی گئی تھیں۔

گزشتہ ہفتے ہی امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے صومالیہ کا فقید المثال دورہ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ صومایہ کی قومی فوج کی تشکیل میں معاونت کرنے پر آمادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG